1 اکتوبر 2014 - 12:54
مصری فوج کی انصار بیت المقدس سے جھڑپ

مصری حکام نے اعلان کیا ہے کہ مصری فوج اور انصار بیت المقدس نامی گروہ کےدرمیان جھڑپ میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ زوید کےعلاقے میں انصاربیت المقدس کے نام سے موسوم گروہ کے سات افراد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ مصری فوج نے اس گروہ کے افراد کو جو البرث دیہات کے قریب اکٹھا ہوتے تھے، محاصرہ کرلیا اور اس گروہ کے اراکین کے ساتھ کئی گھنٹے تک برسرپیکار رہے۔ مصری فوج کی کاروائی کےدوران بیس موٹرسائکلیں، اور تیرہ گاڑیاں ضبط کرلی گئيں۔ واضح رہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں چھاپہ مار گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائي شروع کررکھی ہے۔

.......

/169